ایران کیخلاف جنگ میں اٹلی نے اپنے علاقوں سے 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی، نیٹو چیف
4
M.U.H
25/06/2026
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اٹلی نے اپنے علاقے میں موجود امریکی اڈوں سے تقریباً 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں مارک روٹے نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت کا مقصد ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کی حمایت تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں فضائی ٹریفک میں کمی آئی، کیونکہ وہاں ایندھن بھرنے والے طیاروں کی سہولت کیلئے ایئر پورٹس استعمال کیے گئے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور مختلف فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔