امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات پر روک لگانے کی قرار داد پاس کردی
2
M.U.H
24/06/2026
نیویارک :امریکی سینیٹ نے منگل کی شام وہ قرار داد پاس کردی جس ميں ٹرمپ کو حکم دیا گیا ہے کہ مسلح افواج کو ایران کے خلاف جنگ روک دینے کا حکم دیا جائے
امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے مین 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات پر روک لگانے کی قرار داد پاس کردی۔
یہ قرار داد امریکی ایوان نمایندگان سے پہلے ہی پاس ہوچکی ہے۔
قرار داد میں ٹرمپ سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی روک دی جائے۔
اس قرار داد میں ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں جنگ شروع کرنے سے پہلے کانگریس سے اجازت لینی ہوگی۔
ریپبلیکن سینیٹرس، رینڈ پال ( Rand Paul) سوزان کولینز ( Suzanne Collins) لیزا مرکوفسکی ( Lisa Murkowski) اور بل کیسیڈی ( Bill Cassidy) نے بھی ڈیموکریٹ سینیٹروں کے ہمرا اس قرار داد کی حمایت میں ووٹنگ کی ہے۔