غاصب اسرائیل کے ساتھ ہونے والا معاہدہ فتنہ:لبنان کے اسپیکر نبیہ بری
3
M.U.H
28/06/2026
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو فتنہ قرار دیا ہے۔ بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنان اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو فتنہ قرار دیتے ہوئے عوام کو اس فتنے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نبیہ بری نے امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آئندہ کے حالات اور اس معاہدے کے ممکنہ نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان اور غاصب اسرائیلی حکومت نے جمعہ کو امریکہ کی ثالثی میں واشنگٹن میں مستقبل کے سمجھوتے کے لیے ایک روڈ میپ پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کے مذاکرات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے تک لبنان کے اس علاقے کو خالی نہیں کرے گا جسے وہ یلو سیکورٹی زون کہتا ہے۔