حزب الله اب بھی اسرائیل کیساتھ براہِ راست مذاکرات کی مخالفت کرتی ہے، لبنانی رکنِ پارلیمنٹ
3
M.U.H
27/06/2026
لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے رکن "حسن فضل الله" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ حکومت بند کمروں میں کچھ کہتی ہے اور میڈیا کے سامنے کچھ۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ میرے، سیکورٹی سربراہ بریگیڈیئر "حسن شقیر" اور صدارتی مشیر "آنڈرے رحال" کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والی چیزوں کو بنیاد بنا كر ایک ٹی وی چینل و بعض حلقے جان بوجھ کر ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے صراحتاََ كہا كہ حزب الله، اسرائیلی دشمن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی مخالف ہے۔
حزب الله سختی کے ساتھ ان مذاکرات کے سیاسی و سیکورٹی نتائج سے خبردار کرتی ہے۔ کیونکہ اس سے لبنان کی خودمختاری اور داخلی یکجہتی کو خطرہ ہے۔ حسن فضل الله نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت اس راستے پر چلنے سے باز آئے اور اپنی عوام کے خلاف لئے گئے فیصلوں کو واپس لے۔ اس وقت حکومت، اسرائیل کو جو امتیازات دے رہی ہے اس سے سوائے ملک کی تباہی اور دشمن کے مفاد کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں لبنانی حکومتی وفد نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے واشنگٹن کا سفر کیا جس کی حزب الله نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔