تمام حالات کے مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے: یمن کے وزیر دفاع
115
M.U.H
18/07/2026
تہران: انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یمن کی مسلح افواج اور انتظامی ادارے سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے جاری شدہ تمام احکامات کی تعمیل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
میجر جنرل العاطفی نے زور دیکر کہا کہ تمام آّپشن میز پر ہیں اور مسلح افواج کی تیاری بھی مکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ محاصرے کا جواب محاصرے سے، ایئرپورٹ پر حملوں کا ایئرپورٹ پر حملے سے اور بندرگاہوں پر جارحیت کا جواب بندرگاہوں پر حملے سے دیا جائے گا۔
یمن کے وزیر دفاع نے زور دیکر کہا کہ دشمن جان لے کہ یمنی عوام ایسی فوج اور فوجی صلاحیتوں سے لیس ہیں جس سے پورے نقشے اور توازن کو بدلاجا سکتا ہے۔
میجر جنرل العطافی نے زور دیکر کہا کہ سعودی عرب یمن میں صیہونی- امریکی سازش پر عمل پیرا ہے لیکن خبردار کیا جاتا ہے کہ محاصرے اور غیرملکی مداخلت کو اس سے زیادہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔