فلسطین اور لبنان میں مساجد کو شہید کرنے کا مقصد فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو توڑنا ہے، یہ کوشش ناکام ہوگی: لبنان کی الامّہ تحریک
7
M.U.H
27/07/2026
تہران: "الامّہ" تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن کے طولکرم علاقے میں واقع ایک مسجد کو نذر آتش کیا اور دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھ کر، صیہونیوں کی فاشسٹ فطرت کا پردہ اور بھی چاک کردیا۔
اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کو اپنی ان حرکتوں کے لیے مجرم اسرائیلی کابینہ کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے۔
"الامّہ تحریک" کے بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کو بس طاقت اور استقامت کی زبان سمجھ میں آتی ہے۔
اس بیان میں اتحاد، مزاحمتی اور استقامتی کارروائیوں میں شدت اور صیہونی غاصب آبادکاروں کے پاؤں تلے زمین کھینچ لینے پر زور دیا گیا ہے۔
لبنان کی الامّہ تحریک نے فلسطینیوں کے بہائے جانے والے خون کو مستقبل میں کامیابی کی نوید اور غاصب صیہونی حکومت کی نابودی کا واحد طریقہ قرار دیا۔