جنگ پسند نہیں لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں: نائب صدر محمد رضا عارف
22
M.U.H
28/07/2026
تہران: نائب صدر محمد رضا عارف نے پیشہ ورانہ تعلیم کے قومی دن کے موقع پر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیبی اقدار کی خصوصیت یہ ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت جنگ کے ذریعے اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکی۔
محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ہم جنگ و جدال کے خواہاں نہیں بلکہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن جب بھی ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اپنا دفاع کرنا بھی اچھی جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی عرب حکومتوں اور تسلط پسند امریکی نظام نے اپنی پوری طاقت اس جنگ میں جھونک دی تھی لیکن انہیں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور ہم پر طرح طرح کی پابندیاں کیں لیکن اس کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور ایران کامیابی کے ساتھ پابندیوں کو ناکام بناتا چلا گيا۔
محمد رضا عارف نے کہا کہ ایرانی قوم کو پابندیوں، محاصرے اور جنگ سے ڈارنے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ یہ قوم مزاحمت اور استقامت کے ذریعے ہر سازش کو ناکام بنانے کی طاقت رکھتی ہے۔