خاتم الانبیاء (ص) ہیڈ کوارٹر کا امریکہ کو سخت انتباہ ، ہر شرپسندی کا جواب ضرور دیا جائے گا
20
M.U.H
28/07/2026
تہران: خاتم الانبیاء (ص) کے ہیڈ کوارٹر نے پیر کی رات جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے خطے میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے نیز غیر قانونی سمندری ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےگزشتہ تین دن کے دوران سے ہماری ساحلی حدود اور سمندر میں ایرانی کشتیوں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کو دھمکانے کی کوشش کی ہے۔
خاتم الانبیاء (ص) کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع تر کرنے کے مترادف ہے۔
بیان میں واضح کیا گيا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے بارہا ثابت کیا ہے، دہشت گرد امریکی فوج کے کسی بھی شرپسندانہ اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا۔