سپاہ: بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر تباہ کن حملے کئے گئے
99
M.U.H
18/07/2026
تہران: سپاہ پاسداران انقلاب نے سنیچر 18 جولائی کو اپنے اٹھائيسویں اعلامیہ میں اعلان ہے کہ سپاہ نیوی کے دلیر جوانوں نے، سڑکوں پر عوام کی رزمیہ موجودگی کے سائے میں، میدان جنگ کو دشمن کی عاجزی اور لاچاری کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔
سپاہ پاسدران انقلاب نے اپنے اس اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے غازیوں نے بچوں کی قاتل امریکی فوج کی گزشتہ رات کی جارحیتوں کے جواب میں ، کویت کی الاحمدی بندرگاہ پر جنگی بحری جہازوں کو ایندھن دینے کی جیٹی اور بحرین میں امریکا کے شیخ عیسی فوجی اڈے کے ڈرون طیاروں کے مرکز پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے تباہ کن حملہ کیا اور اسی طرح بحرین میں امریکی دشمن کا ایک ڈیٹا سینٹر بھی تباہ کردیا۔
سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے شجاع جوانوں نے اسی طرح کویت میں امریکا کے ایک ٹیلی کمونیکیشن اور سگنل سینٹر کو بھی تباہ کردیا ہے۔