ٹرمپ "نہ مذاکرات اور نہ جنگ" کی دلدل میں پھنس چکے ہیں: سیکریٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل
9
M.U.H
29/09/2026
تہران: سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے منگل کی شام آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ ایک ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں وہ نہ مذاکرات کر سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ۔
میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا تھا ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی تھے اور ایران نے اس جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کیا ہے۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کو ایران کی شرائط سے آگاہ کر دیا گیا ہے لیکن ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔امریکہ نے عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد مایوسی کے عالم میں ایران ہوائی ناکہ بندی کا سہارا لیا ہے۔
سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خطے کے تاریخی حقایق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری تاریخ میں بہت سے بے گانے آنے اور چلے گئے لیکن ایران اور خطے کے ممالک باقی رہے ہیں۔
میجر جنرل رضائی نے قفقاز کے علاقے میں امن کے قیام میں مدد کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور ایران اس کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔
آذربائیجان کے نائب وزیراعظم شاہین مصطفی نے تہران اور باکو کے درمیان پائے جانے والے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے، چالیس روزہ جنگ کے دوران اپنے ملک کے صدر کے موقف کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کی علامت قرار دیا۔
شاہین مصطفی نے ایران کو آذربائیجان کا دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوغے ان قیاس آرئیوں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا کہ آذربائیجان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی جاسکتی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اقتصادی منصوبوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم نے ایران سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔