ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا امریکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا: ٹرمپ
13
M.U.H
30/09/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، معاملات اب بھی پیچیدہ ہیں تاہم ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گر سکتی ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم خوف کے آگے نہیں جھکیں گے، جبکہ ان کے بقول ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کی خامیوں کو درست کررہی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی تنخواہ سے متعلق کہا کہ وہ صدر کی حیثیت سے اپنی تنخواہ نہیں لیتے، تاہم اس پر کوئی ان کا شکریہ ادا نہیں کرتا۔