جنوب مشرقی ایران، سپاہ پاسداران کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، دھماکہ خیز مواد برآمد
13
M.U.H
01/10/2026
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوبی مشرقی ایران میں کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان کو ہلاک اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ عوامی اطلاعات اور درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر علاقے میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والی ایک دہشت گرد ٹیم کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی۔
بیان کے مطابق قدس ہیڈکوارٹر کی کارروائی میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے متعدد دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔