وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت تمام فلسطینی شہداء کی لاشیں جلا دونگا، اسرائیلی وزیر کی ہرزہ سرائی
16
M.U.H
30/09/2026
اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔ رام اللہ سے عرب میڈیا کے مطابق متنازع وزیر ایتمار بن غفیر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت 7 اکتوبر میں ملوث تمام فلسطینی شہداء کی لاشیں جلا دوں گا۔ متنازع حرکتیں اور اقدامات کرنے والے اسرائیلی وزیر ایتمار بن غفير کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کی صورت میں وزارت دفاع کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی ہوگی۔ یاد رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر 2024ء میں رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید یحییٰ سنوار کا جسد خاکی اب بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔