تہران: ریاض میں امریکی سفارت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ان امریکی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جو حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی فلم بنا رہے تھے اور تصویریں لے رہے تھے۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے میزائل اور ڈرون حملوں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائے جانے اور جن جگہوں پر میزائل اور ڈرون حملے ہوں، وہاں کی تصویریں لینے اور فلم بنانے سے گریز کریں۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے نے اسی کے ساتھ سعودی عرب میں موجود امریکا کے سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ بغیر خصوصی اجازت نامے کے سعودی ہوائی اڈوں کی طرف نہ جائيں۔