تہران:المیادین ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے آج صوبہ صعدہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر وسیع فضائی حملے کئے ہیں
یمن کی صبا نیوز ایجنسی نے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے مران پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری کی خبر دی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ سعودی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن پر 119 میزائل اور فضائی حملے کئے ہیں۔
انھوں نے بتایا تھا کہ سعودی حکومت نے ان حملوں میں دارالحکومت صنعا اور الجوف، تعز، صعدہ، مآرب، لحج، البیضا اور اب صوبوں کے شہری بنیادی ڈھانچوں پر بمباری کی ہے۔