مجھے یقین نہیں ہے کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں: ٹرمپ
4
M.U.H
13/10/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایسا کرنے سے بہت کچھ نقصان ہو گا. ان تبصروں کے جواب میں کہ بیجنگ اور ماسکو تہران کی مدد کر رہے ہیں، ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، " اگر وہ مدد کر رہے ہیں تو یہ بہت کم سطح پر ہے، لیکن مجھے لگتا ہے وہ اس میں بالکل بھی شامل نہیں۔" ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے اور ہم اس کے بارے میں جان لیں گے اور اس کے بارے میں بہت تیزی سے جان لیں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے یہ ریمارکس جولائی میں دیے گئے ان بیانات کی تناظر میں ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں ملاقات کے دوران ان سے کہا تھا کہ بیجنگ کسی بھی حالت میں ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔