تہران :سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے ادارے نے شہر ریاض پر حملے کی خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاض پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
بعض ذرائع نے عینی شاہدوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں پانچ شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے اسی طرح شہر نجران پر بھی حملے کی خبر دی ہے۔ چند گھنٹے قبل سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ دمام، احساء اور بقیق میں بھی خطرے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔