خطے کے عوام بھی اسرائیل سے اتنے ہی تنگ آ چکے ہیں جتنے امریکی شہری: ایرانی وزیر خارجہ
10
M.U.H
09/11/2026
تہران:سید عباس عراقچی نے پیر کی علی الصبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکی صدر اب واضح طور پر سمجھ چکے ہیں کہ امریکہ کے عوام کی بھاری اکثریت اسرائیل سے شدید نفرت کرتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ بظاہر ٹرمپ ابھی تک اس کی اصل وجہ نہیں سمجھ پائے۔
عراقچی کے مطابق، یہ بات واضح ہے کہ امریکی عوام اس امر سے تنگ آ چکے ہیں کہ اسرائیل امریکی حکومتوں کو دھوکہ دے کر انہیں نہ ختم ہونے والی جنگوں کی طرف دھکیلتا ہے۔ اب ان کا صبر جواب دے چکا ہے، اور یہی صورتحال ہمارے خطے کے عوام کی بھی ہے۔