عراقچی: امریکی نائب صدر سے اعلیٰ قومی سلامتی کے سیکریٹری کی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے
25
M.U.H
10/11/2026
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں،نائب امریکی صدر جےڈی وینس سے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، جنرل محسن رضائی کی ملاقات کے امکان کے بارے میں،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے اندازوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی میڈیا کی گڑھی ہوئی افواہ ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایسی کسی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
انھوں نے گزشتہ رات قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے جو باتیں کی ہیں، ان کے بارے میں ارنا کے نامہ نگارکے سوال کے جواب میں کہا کہ ضروری نہیں تھا کہ امریکی صدر اپنے ملک کے عوام سے سننے کے بعد یہ کہتے کہ امریکی عوام جنگ کے مخالف ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کا ملک صیہونی حکومت کی حمایت میں مسلسل جنگ کرتا رہے، انہیں بہت پہلے سمجھ لینا چاہئے تھا کہ وہ ایران سے جنگ کا کوئی بھی مقصد پورا نہ کرپائے اور نہ کبھی کرپائيں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت جلد ٹرمپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کا راستہ بھی انھوں نے غلط اختیار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران سے جنگ نہ فوجی اقدامات سے اور نہ ہی پابندیاں بڑھا کر ختم کی جاسکتی ہے۔ اس کا واحد راستہ محترمانہ زبان،سفارت کاری اور ایران کے مطالبات اور شرائط پر عمل ہے۔