-
یمن کی فوج نے عدن میں سعودی افسروں کو نشانہ بنایا
- تازہ ترین خبریں
- گھر
یمن کی فوج نے عدن میں سعودی افسروں کو نشانہ بنایا
12
M.U.H
13/11/2026
تہران: ایک فوجی ذریعے نے سبا خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ عدن میں جبل حدید کیمپ میں سعودی افسروں کے اجتماع کو نشانہ بنایا ہے۔
اسی دوران، الجزیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں دھماکوں کی آواز سنے جانے کی خبر دی۔
اس رپورٹ کی اشاعت تک حملے کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات شائع نہیں ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان جوابی حملوں میں شدت آئی ہے۔
در ايں اثنا یمن میں یمنی مسلح افواج اور سعودی عرب سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان کئی محاذوں خاص طور پر تعز کے محاذ پر جھڑپیں جاری ہیں۔