بحرین میں امریکی جارح فوج کا ابتدائی الارمنگ ریڈار نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا: سپاه پاسداران کا اعلامیه
13
M.U.H
13/11/2026
تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں ایران کی عظیم اور بہادر قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ظلم اور عالمی استکبار کے مقابلے میں آپ کی آٹھ ماہ پر محیط تاریخی استقامت اور مزاحمت نے دنیا کی قوموں کو بیدار کر دیا ہے اور متعدد ممالک کے نوجوانوں کو میدان میں آنے کی ترغیب دی ہے۔
اعلامیے میں آیا ہے سپاہِ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس کے جوانوں نے چند گھنٹے قبل دشمن کی جانب سے سیریک میں ایک مواصلاتی ٹاور پر فضائی حملے کے جواب میں بحرین کے جزیرے پر امریکی جارح افواج کے ابتدائی انتباہی ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ دشمن کے لیے ایک ٹھوس انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی شرارتوں اور تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ بند کرے۔ خلاف ورزیوں اور جارحیت کے دوبارہ اعادے کی صورت میں سپاہِ پاسداران کی فضائی و خلائی فوج سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو کمپنیاں دشمن کی دھوکہ دہی کا شکار ہو کر اس کی خلاف ورزیوں میں شریک ہوں گی، انہیں مزید سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔