صنعت کاروں نے جنگ میں نقصانات کے باوجود حب الوطنی کے جذبے سے صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا رکھا: عراقچی
20
M.U.H
20/11/2026
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران میٹافو (IRAN METAFO) نمائش کے معائنے کے موقع پر ایرانی صنعت کاروں کے جذبۂ غیرت اور حب الوطنی کو سراہا ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران میٹافو نمائش کے معائنے کے موقع پر کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی فولاد کی صنعت کو امریکی اور صیہونی دشمنوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس صنعت کو ہوئے نقصانات کی مرمت کا کام جاری ہے اور فولاد کی پیداواری صلاحیت کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ صنعت کاروں نے غیرت اور حب الوطنی کے جذبے سے اس صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا رکھا۔
انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ باعث فخر ہے کہ میں اس نمائش میں شریک ہوا، جس میں 500 سے زیادہ کمپنیاں موجود ہیں اور تقریباً 50 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی اس صنعت میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ یہ نمائش ایرانیوں کی مزاحمت، استقامت اور ناقابل شکست ہونے کی علامت ہے، کاش دوسرے ملکوں کے سیاست داں ایرانی صنعت سے وابستہ افراد کے جوش و جذبے کو قریب سے دیکھ سکتے۔