امریکا کا ایران کے اہم آئل ٹرسٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان
57
M.U.H
21/11/2026
امریکا نے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ایران کے اہم آئل ٹرسٹیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی حکومت بیرونِ ملک تیل فروخت کرنے والے نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر حاصل کرتی ہے، امریکی فوجی ناکہ بندی سے باہر سمندر میں ایرانی تیل کی کوئی کھیپ موجود نہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے آغاز سے کسی جہاز پر ایرانی تیل لوڈ نہیں کیا گیا، ایرانی حکومت آئل ٹرسٹیز سے اربوں ڈالر واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران کے کئی آئل ٹرسٹیز نے تیل کی آمدنی ذاتی مفادات کے لئے اپنے پاس رکھی۔