یمنی فوج: ریاض میں شاہ عبداللہ فنانشل سینٹر کو نشانہ بنائیں گے ، الشقیق بجلی گھر کی بھی باری آئے گی
20
M.U.H
20/11/2026
تہران: یمن کی مسلح افواج نے سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے شہروں صعدہ اور المخا کے بجلی گھروں پر حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ الشقیق بجلی گھر آنے والے گھنٹوں میں، صعدہ اور المخا کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں، ہماری فوج کے لئے قانونی ٹارگیٹ ہوگا۔
یمن کی مسلح افواج نے مزید کہا: ہم الشقیق بجلی گھر کے کارکنوں اور عملے کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوراً وہاں سے نکل جائیں اور شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس تنصیب سے دور رہیں۔
کچھ گھنٹے قبل بھی یمن کی فوج نے سعودی عرب کو انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کرتا ہے تو یمن کی مسلح افواج بھی جدہ بندرگاہ اور بحیرہ احمر کے ساحلوں پر سعودی عرب کی تمام دیگر بندرگاہوں کونشانہ بنائیں گی۔
یمن کی مسلح افواج نے آج جمعہ کو یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ریاض میں شاہ عبداللہ فائننشل سینٹر ہماری فوج کا ہدف ہوگا۔
شاہ عبداللہ فائننشل سینٹر، جسے اکثر مختصرا فائننشل سینٹرکہا جاتا ہے، ریاض شہر میں ایک بڑا ترقیاتی پروجیکٹ ہے۔
یہ کمپلیکس شہر اور مشرق وسطی میں زیر عمل سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد ریاض کو خطے کا اقتصادی مرکز بنانا ہے۔
یہ علاقہ ریاض کے شمال میں 1.6 ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کا ڈیزائن اس طرح ہے کہ یہ مالی شعبے اور اس سے متعلقہ شعبوں کے بڑی تعداد میں ماہرین کو جگہ دے سکے۔
یہ علاقہ «کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی»، اسٹاک ایکسچینج، بینکوں اور مختلف مالیاتی اداروں کے مرکزی دفاتر کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹنٹس، قانونی ماہرین، وکلاء، مالی تجزیہ کار، مشیر، کریڈٹ ریٹنگ اداروں اور ٹیکنالوجی سروس کمپنیوں سمیت پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والوں کے دفاتر بھی وہاں قائم ہوں گے۔