کربلا شاہ مرداں اوردہلی اوقاف کے تحفظ کے لئے دہلی میں مولانا کلب جواد نقوی دی گرفتاری
۲ فروری ۲۰۱۴
مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں کربلا شاہ مردان اور جور باغ کی کربلا کی املاک کے تحفظ میں تحریک چلائی جارہی ہے ۔کربلا کی زمینوں پر کانگریسی رہنماﺅں کے ناجائز قبضے ہیں ۔احمد پٹیل کربلا کی آراضی پر میرج ہال بنانے کی تیاری میں ہے ۔اس تحریک کے دوران مسلسل پولس سینٹرل گورنمنٹ کے اشاروں پر احتجاج کرنے والے لوگوں اور علماءکرام پر ظلم و زیادتی کرتی رہی ہے ۔ابھی حال ہی میں کینڈل مارچ کے دوران دہلی پولس پرشاسن نے تمام مظاہرین کو پارلمینٹ اسٹریٹ پر گرفتار کیا ۔علماءکرام کے ساتھ زیادتیاں کیں اور انہیں جیل بھیجا گیا ۔مولانا کلب جواد نقوی کو جب اس ظلم و زیادتی کا علم ہو ا تو آپ نے بھی تھانے جاکر اس بربریت کے خلاف احتجاج کیا اور گرفتاری دی ۔