۱۷جولائ ۲۰۱۵
نماز جمعتہ الوداع کے بعد وقف مافیا اعظم خان کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔احتجاجی جلوس آصفی مسجد سے نماز جمعتہ الوداع کے بعد نکلا ۔جلوس رومی گیٹ،نیبو پارک،شاہ مینا ،رکاب گنج ہوتے ہوئے اعظم خان کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔شہید اسمارک پہونچنے پر پولس نے مظاہرین کو روکا ۔مظاہرین آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگے جسکے بعدپولس نے علماء اور عوام پر لاتھی چارج کیا ۔اس لاٹھی چارج مین درجنون افراد زخمی ہوئے اور ایک روزہ دار کرار حسین کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئ۔پولس نے جلوس کو شہید اسمارک سے آگے بڑھنے نہین دیا ۔مولانا کلب جواد نقوی نے زخمیوں کو اسپتال پہونچوایا اور خود موقع پر موجود رہے ۔