ایران کے ایٹمی موضوع پر روس اور عمان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
3
M.U.H
09/02/2026
تہران: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سرگئی لاوروف نے اپنے عمانی ہم منصب سے ایران کے ایٹمی موضوع اور اس سلسلے کے مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
روس اور عمان کے وزرائے خارجہ نے مسقط میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے مذاکرات اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق، ماسکو اور مسقط کا خیال ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مذاکرات جاری رہنے کی صورت میں جھڑپوں کا خطرہ کم اور علاقے کے استحکام کو فروغ ملے گا۔
سرگئی لاوروف نے اس موقع پر عمان کی کوششوں کو بھی سراہا۔