رائے بریلی۱۶ ستمبر ۲۰۱۳۔ مولانا سید کلب جواد صاحب نے عوام سے مرکزی حکومت کو اکھاڑ کر پھیکنے کی ہدایت دی۔ یو پی اے صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں روڈ شو کرنے آئے کلب جواد نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بی جے پی سے زیادہ کانگریس سے نفرت کریں انہوں نے مظفر نگر واقع کا ذکر کرتے ہوئے اتر پردیش کی حکومت پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا استحصال کرنے والی اس حکومت کو سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔ مسلمان سماج وادی حکومت کو کرسی پر بیٹھا سکتاہے تو اتار کر پھینک بھی سکتاہے۔
مولانا کا قافلہ دوپہر کے بعد رائے بریلی پہنچا۔ سوراج نگر میں انہیں روک دیا گیا جہاں سے بڑی تعداد میں لوگ جلوس نکال کر کہاروں کا اڈّا چوراہے پر پہنچے یہاں پر منعقدہ عوامی جلسے میں مولانا کلب جواد نے کانگریس کو مسلمانوں کا مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ اس حکموت نے کچھ دینے کے بجائے ہمارا حق چھینا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بی جے پی سے نفرت کیوں کرتےہیں۔ بھیڑ سے جواب آیا: بابری مسجد ڈھانے کی وجہ سے۔ اس مولانا نے کہا کہ بی جے پی نے ایک عبادت گاہ کو گروایا لیکن کانگریس نے ایک درجن عبادت گاہیوں کو گروا دیا۔ اس لئے مسلمان بی جے پی کے مقابلے کانگریس سے کئی گنا نفرت کریں انہوں نے کہا کہ جس دہلی میں جس طرح عبادت گاہوں کو توڑا گیا اور مخالفت کرنے پر لاٹھی چارج کیا گیا اس سے ظاہر ہے کہ کانگریس حکومت جان کر بھی انجان بنی ہوئی ہے۔ جلسے کے بعد اجازت نہ ہونے کے باوجود بھی روڈ شو ہا ۔ اس میں ڈگری کالج سے کلکڑیٹ جانے کےلئے لوگ آگے بڑھے لیکن ان کو روک دیا گیا۔ اس پر حامیوں نے جام لگا دیا۔ مولانا نے صدر جمہوریہ کو منعقدہ میمورینڈم ڈی ایم اوم پرکاش کو سونپا۔