مولانا کلب جواد نقوی نے سنبھل میں ہوئے تشدد کی مذمت کی
9
M.U.H
24/11/2024
لکھنؤ۲۴ نومبر:مولانانے اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ہوئے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے امن وامان برقراررکھنے کی اپیل کی ۔مولانانے کہاکہ سنبھل میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ۔سروے کا کام عدالتی نگرانی میں امن کے ساتھ ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تشدد میں انسانی جانوں کا نقصان قابل افسوس ہےاس لئے اترپردیش سرکار اور ضلع انتظامیہ کو فوری طورپر امن بحالی کے لئے کوشش کرنی چاہیے ۔مولانانے کہاکہ جن لوگوں نے تشدد کو ہوادی ان پر سخت قانونی کاروائی ہو اور بے گناہوں کو انصاف ملناچاہیے ۔مولانانے کہاکہ کچھ لوگ اترپردیش میں امن کوخراب کرنے کے لئے کوشاںہیں جن پر سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔