مجھے ووٹ دیا اس لیے میرے مالک نہیں بن گئے ہو، اجیت پوار کارکن پر برہم
29
M.U.H
06/01/2025
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ریاست کی سیاست میں اپنی بے باکی کے لیے مشہور ہیں، اور اکثر ان کی یہ بے باکی اور منہ پھٹ باتیں کہہ بیٹھنےسے وہ خبروں میں رہتے ہیں۔ اور ان کی بعض اوقات کی گئی اس طرح کی باتوں کی وجہ سے اجیت پوار کو مشکلات کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
پچھلے کچھ مہینوں سے اجیت پوار ریاست کی سیاست کے مرکز میں ہیں، خاص طور پر این سی پی پارٹی میں پھوٹ کے بعد بارامتی کی سیاست نے نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر میں سرخیاں حاصل کیں۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بارامتی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں، اور اسمبلی انتخابات کے بعد اجیت پوار ایک بار پھر مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔
اس دوران یہ کہا گیا کہ اجیت پوار مہا یوتی حکومت کے سرمائی اجلاس کے بعد غیر ملکی دورے پر گئے تھے۔ غیر ملکی دورے سے واپس آنے کے بعد اجیت پوار کل بارامتی کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے اپنے حلقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
بارامتی تعلقہ کے میڈاد میں یونین کے احاطے میں ایک نئے پٹرول پمپ کا افتتاح کرتے ہوئے اجیت پوار کارکنوں سے ناراض نظر آئے۔ اس دوران ایک کارکن نے ان سے سوال کیا کہ بہت سے کام ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں، جس کے بعد کچھ دیگر شہریوں نے بھی یہی بات کہی۔ اس پر اجیت پوار قدرے غصے میں آگئے اور کارکن سے کہا، "آپ نے مجھے ووٹ دیا اس لیے آپ میرے مالک نہیں ہیں... کیا مجھے 'سال گڑی' (اجرت لے کر سال بھر کام کرنے والا) بنایا ہے؟" ان الفاظ میں اجیت پوار نے اس کارکن پر اپنا غصہ ظاہر کیا۔