حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 قیدیوں کی فہرست کی منظوری دے دی
26
M.U.H
06/01/2025
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ 34 قیدیوں کی فہرست کی منظوری دے دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ جنگ بندی معاہدے میں کیا جائے گا، کسی بھی معاہدے کا انحصار اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء اور جنگ بندی پر ہوگا۔ حماس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے انخلا یا مستقل جنگ بندی کے معاملات پر اسرائیل کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں دیکھی۔