صیہونی آبادکار فلسطین چھوڑ کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ جائیں، یمن کی وارننگ
30
M.U.H
06/01/2025
یمن اسلامی کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے اہم رہنما نے مختلف ممالک سے آکر مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونیوالے صیہونی یہودیوں کو کہا ہے کہ اگر بقیہ زندگی سکون سے گزارنا چاہتے ہو تو جہاں جہاں سے آئے واپس اپنے ممالک کو لوٹ جاو۔ انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رہنما حزم الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مقبوضہ فلسطین کے میں آکر آباد ہونیوالے صیہونیوں کو مخاظب کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگر رات کو چین کی نیند سونا چاہتے ہو تو قبرص چلے جاو، یا جہاں سے بھی آئے ہو وہاں لوٹ جاو۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جب تک صیہونی رجیم غزہ میں مظالم بند نہیں کرتی، اس وقت تک یمن سے مسلسل حملوں کی بندش کے بارے میں بھول جائے۔ واضح رہے کہ یمن افواج غزہ جنگ سے لیکر اب تک مسلسل فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور باب المندب سے کسی بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف جانے اور یا وہاں سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔