شام میں اسرائیلی فوج باقی رہے گی، تل ابیب کا اعلان
17
M.U.H
30/01/2025
غاصب اسرائیلی رژیم نے شام میں اپنا فوجی قبضہ برقرار رکھنے پر ایک مرتبہ پھر تاکید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج شامی علاقے جبل الشیخ میں غیر معینہ مدت تک تعینات رہے گی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ شامی سرزمین پر اسرائیلی رژیم کا فوجی قبضہ برقرار رہے گا۔ غاصب اسرائیلی وزیر جنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج، (شامی مقبوضہ علاقے) گولان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شامی پہاڑی علاقے حرمون (جبل الشیخ) پر غیر معینہ مدت تک موجود رہے گی۔ ادھر غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی کے لئے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کرنے کو پرعزم اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے تیار ہیں!