نئی دہلی:وقف ترمیمی بل کے لوک سبھا میں پیش ہونے سے پہلے ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ چندرابابو نائیڈو کی تلگودیشم پارٹی نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو مسلمانوں کے حق میں ہیں۔
ٹی ڈی پی کے رہنما پریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ٹی ڈی پی رہنما پریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا، تقریباً 9 لاکھ ایکڑ وقف بورڈ کی زمین پر بہت سے لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے۔ ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حال ہی میں کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت نے ہمیشہ وقف جائیدادوں کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا، جب حکومتی حکم جاری کیا گیا تھا تو غیر ضروری تنازعہ پیدا ہو گیا تھا، اس لئے جب عدالتوں کا رخ کیا گیا تو ایک وقت ایسا آیا جب وقف بورڈ نے کام کرنا بند کر دیا۔ ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے اس حکم پر روک لگا دی۔ سب کی رائے لیتے ہوئے ایک ورکنگ بورڈ کا قیام کیا گیا۔ ہم وقف بورڈ کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گے۔ ہم محروم مسلم خاندانوں کے معاشی ترقی کے لئے کام کریں گے۔