امریکہ کے یمن پر نئے حملے، حدیدہ کے واٹر پلانٹس کو نشانہ بنایا
19
M.U.H
03/04/2025
یمنی خبر رساں ذرائع نے حدیدہ کے آبی ذخائر پر امریکی طیاروں کے نئے حملے کی خبر دی۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے الحدیدہ بندرگاہ میں پانی کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا ذرائع نے مزید آگاہ کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے یمن کی بندرگاہ کے علاقے "الصنف" میں پینے کے پانی کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آبی ذخائر تقریبا 50,000 آبادی والے آٹھ دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کرتے ہیں جنہیں امریکی حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب یمن کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ ملک پر امریکی حملوں کے نتیجے میں 15 مارچ سے اب تک 61 یمنی شہری شہید اور 139 زخمی ہوچکے ہیں۔