وزیر کی تقریر اگر جے پی سی رپورٹ سے میچ کر جائے تو پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑ دوں گا:ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ اے راجا
19
M.U.H
02/04/2025
ڈی ایم کے کے رکن پارلیمنٹ اے راجا نے کہا کہ وزیر نے ابھی کچھ دیر پہلے ایک ’بہادری سے بھری تقریر‘ دی ہے۔ میں ہمت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کل آپ اپنی تقریر کے ٹیکسٹ کو جے پی سی کی رپورٹ سے ملا کر دیکھ لیجیے، اگر دونوں میچ کر گئے تو میں پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایک "کہانی" گڑھی جا رہی ہے کہ پارلیمنٹ کو وقف بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہوتا۔ آج کا دن اس پارلیمنٹ کے لیے بھی اہم ہے کہ ایک سیکولر ملک کس سمت جا رہا ہے۔ اے راجا نے وقف بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے تمل ناڈو اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایک سیاسی بل کو پارلیمنٹ کے ذریعے پورے ملک پر تھوپا جا رہا ہے۔