وقف بل اوقاف کو ہڑپنے کے لیے لایا گیا ہے: مولانا کلب جواد نقوی
6
M.U.H
03/04/2025
لکھنؤ: وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہو جانے کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ وقف بل سرکار کے ذریعے اس لیے لایا گیا ہے تاکہ اوقاف کی املاک کو ہڑپا جا سکے۔
پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کے پاس کیے جانے پر مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہم پہلے دن سے اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں اور آج بھی کرتے ہیں یہ بل مسلم اوقاف کو ہڑپنے کے لیے لایا گیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ اس بل پر سرکار نے عوام کو صرف گمراہ کیا ہے، آخر مسلم اوقاف کے لیے ہی یہ بل کیوں لایا گیا ہے اس کے دائرے میں دوسرےمذہبوںکی وقف املاک کو کیوں نہیں لایا گیا، یہ سراسر نا انصافی ہے ۔مولانا نے کہا کہ ہم اس بل کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے اور جو قانونی لڑائی ہوگی وہ بھی لڑیں گے۔
مولانا نے کہا جو نام نہاد سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کی ہمدرد تھیں اور انکے ووٹوں سے اقتدار کے مزے اٹھا رہی تھیں ،انہوں نے وقف بل کی حمایت کرکے مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔اس بل نے کئ چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔