امریکہ کے ایک اور ایم- کیو 9 ڈرون طیارے کو مار گرایا: یمن کی مسلح افواج کا اعلان
19
M.U.H
03/04/2025
تہران:یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ایک اور MQ-9 ڈرون طیارے کو اس وقت ما گرایا گیا جب یہ ڈرون طیارہ صوبہ الحدیدہ کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
گزشتہ 72 گھنٹے میں یمن کی مسلح افواج نے 2 امریکی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔ دونوں ڈرون طیارے امریکہ کے انتہائی ترقی یافتہ ایم کیو 9 نوعیت کے تھے۔
یمن کی مسلح افواج نے جب سے فلسطین اور غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کی ہیں تب سے اب تک امریکہ کے 17 ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔
یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کو کمزور کرنے کی دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے تیاری مکمل ہے اور یمنی عوام کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ غزہ کی حمایت جاری رہے گی۔