ٹرمپ کا ٹیرف عالمی اکانومی پر بڑا حملہ ہے، یورپی یونین کا جوابی اقدامات کا اعلان
18
M.U.H
03/04/2025
ٹرمپ کی جانب سے بھاری ٹیرف کے نفاذ کے اعلان پر یورپی یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈرلین نے کہا ہے کہ نئے امریکی ٹریف کے اطلاق کے بعد یہ پہلے دن سے ہی ہر کسی کو متاثر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کے ٹیرف کے اثرات فوری طو پر سامنے آئیں گے۔ انھوں نے اسے عالمی اکانومی پر ایک بڑا حملہ قرار دیا۔ تاہم یورپی کمیشن کی سربراہ نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں یورپ متحد ہے۔ اس میں سارا یورپ اکھٹا ہے۔ اگر آپ ہم میں سے کسی ایک کے ساتھ ایسا کریں گے تو اس کا مطلب ہو گا آپ نے سب کے ساتھ ایسا کیا ہے، ہمارا تحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کے جواب میں اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ یورپ کی جانب سے ٹیرف کے پہلے پیکج کا اعلان ہو گا جو ٹرمپ نے سٹیل پر عائد کیا تھا۔ یورپی کمیشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو پھر مزید جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اٹلی کی وزیراعظم جیارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ غلط ہے مگر وہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات کریں گی۔ سپین کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔