حوزہ علمیہ قم کی تاسیس کے صدسالہ پروگرام میں مولانا کلب جواد نقوی کی شرکت
7
M.U.H
12/05/2025
قم ایران/لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سیدکلب جوادنقوی ایران کےسفر پر ہیں ۔اس سفر پر مولانانے مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کی اور کئی اہم علمی اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت کی ۔مولاناکلب جوادنقوی حوزہ علمیہ قم کی تاسیس کے سوسالہ مکمل ہونے پرایک خصوصی پروگرام میں شرکت کے لئے ایران پہونچے تھے ۔اس دوران انہوں نے حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی سے ہندوستان کے علما کے وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔ان کے ساتھ مولاناصفی حیدر سکریٹری ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ،مولانا رضاحیدر زیدی اور دیگر حوزہ ہائے علمیہ ہندوستان کے افراد موجود تھے ۔اس ملاقات میں حوزات علمیہ ہندوستان کی موجودہ صورت حال اور ان کی بہتری کے منصوبے پر بھی گفتگوہوئی ۔
حوزہ علمیہ قم کی صدسالہ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں مولانانے شرکت کی جس میں پوری دنیا کے حوزات علمیہ کے مدیران،ذمہ داران اور اہم علما نے شرکت کی ۔اس کے بعد مولانا کلب جوادنقوی نے علمائے کرام اور آیات عظام کے ساتھ حوزہ علمیہ قم کے بانی آیۃ اللہ عبدالکریم حائری کی قبر پر بھی حاضری دی اور ان کے خدمات کے اعتراف میں ان کی قبر کو پھولوں سے سجاکر خراج عقیدت پیش کیا۔