ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایک ’بڑی ایٹمی جنگ‘ روکی دی: ٹرمپ
22
M.U.H
13/05/2025
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک ممکنہ "بڑی ایٹمی جنگ" کو ٹال دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت نے تحمل، حکمت اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم کے راستے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، جس سے لاکھوں جانیں بچ گئیں اور ایک بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔
ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "دی ٹروتھ" پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے لکھا: "مجھے پاکستان اور ہندوستان کی مضبوط قیادت پر فخر ہے، جنہوں نے وقت پر فیصلہ کیا کہ اب جارحیت کو روکنے کا وقت ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کو اس فیصلے تک پہنچنے میں مدد دی، اور وہ اس پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ کی کوششیں کارگر ثابت ہوئیں۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اب وہ دونوں ممالک کے ساتھ بغیر کسی مشاورت کے-تجارت میں "کافی حد تک" اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یں دونوں عظیم ملکوں کے ساتھ تجارت کو ایک نئے دور میں لے جا چاہتا ہوں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر کشمیر کے مسئلے کا ذکر کیا اور کہا کہ یں اس معاملے پر بھی کام کروں گا کہ کیا ہزار سال کے بعد بھی کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ خدا پاکستان اور ہندوستان کی قیادت کا بھلا کرے، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔"
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی سطح پر جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوا ہے اور دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔