امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب، بن سلمان کا ریاض میں ٹرمپ کا استقبال
17
M.U.H
13/05/2025
دوسرے دور صدارت کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج منگل کی صبح سے تین ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اپنے علاقائی دورے کا آغاز کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے دورے کا آغاز میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔ اس کے بعد امریکی صدر بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے اور متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ایک روزہ قیام کے ساتھ خطے کے اپنے دورے کا اختتام کریں گے۔ گزشتہ روز سعودی کابینہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت اپنے ہفتہ وار اجلاس میں امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں اس طرح ترقی دینے کا باعث بنے گا، جس سے مشترکہ مفادات حاصل ہوں۔