ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
5
M.U.H
28/06/2025
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جمعہ کی دوپہر کو اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیئم جئے شنکر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کو صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت اور اس کے بعد کی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خارج نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی پر کھلی جارحیت کے لیے جوابدہ کریں۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حالات بہتری کی جانب جائيں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے حتی جنگ کے دوران سفارتکاری کا سلسلہ جاری رکھا جو کہ انتہائی قابل قدر اقدام ہے۔
جئے شنکر نے جنگ کے دوران ہندوستانی شہریوں کو سفارتی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا شکریہ ادا کیا۔