یونیسیف:غزہ ميں ہرروز 28 بچے موت سے ہمکنار ہورہے ہیں
28
M.U.H
05/08/2025
تہران:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں ہر روز 28 بچے بھوک اور صیہونی فوجیوں کی بمباری میں موت سے ہمکنار ہورہے ہیں
یونیسیف نے اعلان کیا ہے غزہ میں روزآنہ 28 بچے فاقہ کشی اور صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہورہے ہیں جو کسی اسکول کی ایک کلاس کے بچوں کی تعداد ہوتی ہے۔
دوسری طرف غزہ میں محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں بھکمری کے علاوہ حفظان صحت کا نظام ختم ہوجانے سے انواع و اقسام کی متعددی وبائی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھکمری اور مختلف قسم کی بیماریوں میں سب سے زیادہ بچے مبتلا ہیں۔
فلسطین کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں فاقہ کشی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 180 ہوچکی ہے جن میں 93 معصوم بچے ہیں۔