حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے لبنانی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر، لبنانی عوام نے پیر کی رات جنوبی بیروت کے مضافات میں واقع المشرفیہ اور الکفات میں حزب اللہ کی حمایت میں ریلی نکالی۔
ریلی کے شرکاء نے لبنان میں حزب اللہ کی حمایت میں "لبیک یا نصر اللہ" کے نعرے لگائے۔
انہوں نے حزب اللہ کی حمایت ، جبکہ لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مخالفت کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ لبنانی حکومت پر مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کے لیے اپنے مطالبات مسلط کررہا ہے۔