شیخ نعیم قاسم: مزاحمت اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی
14
M.U.H
15/08/2025
شیخ نعیم قاسم نے اربعینِ حسینی کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کو حسینی اور کربلائی تربیت اور اصول کی بنیادوں پر تعمیر کر رہے ہیں۔
انہوں نے امت اسلامیہ کی حیات کو امام حسین علیہ السلام کی راہ میں مضمر قرار دیا۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت کے بغیر لبنان کی خودمختاری کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنانی عوام میں مزاحمتی قوت کی بھاری حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت نے مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کا جو فیصلہ لیا اُس سے لبنان، دشمن کے خلاف اپنے دفاعی ہتھیار سے محروم ہو جائے گا اور یہ فیصلہ مجاہدین اور ان کے خاندانوں کی شہادت کے قتل اور ان کی شہادت کی راہ ہموار کر دے گا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لبنان کی حکومت خواستہ یا ناخواستہ دور پر اسرائیلی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بارہا یہ اعلان کیا ہے کہ، اسرائیل کے حملوں کو حکومت رکوائے، اسرائیل کو لبنان سے باہر نکالے، تب پھر ہم قومی اور اسٹریٹیجک سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے لبنانی حکومت کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر دشمن کے مقابلے میں کمزوری اور ناتوانی کا احساس کرتے ہو تو کنارے ہٹ جاؤ اور ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنے دو۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حکومت کا کام ملک کی تعمیر ہے نہ یہ کہ وہ اُسے امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کر دے۔
انہوں نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ جب تک صیہونی دشمن کی جارحیت اور حملے جاری رہیں گے، مزاحمت اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی۔