گریٹر اسرائیل کے بارے میں نتن یاہو کے دعوے پر ایرانی وزير خارجہ کا ردعمل
10
M.U.H
14/08/2025
تہران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گریٹر اسرائیل کے بارے میں نتن یاہو کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، مغربی دنیا پر سخت تنقید کی ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 14 اگست کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ ہر اس شخص پر یہودیوں کی مخالفت کا الزام لگاتے ہیں جو صیہونیوں کے گریٹر اسرائيل کے نظریئے کی بات کرتا ہے۔
عراقچی نے اس تعلق سے سوال کیا ہے کہ اگر نتن یاہو خود اس کا اعتراف کرے تو کیا یہ بھی یہودیوں کی مخالفت ہے؟
انھوں نے لکھا ہے کہ نتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی پر اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ "وہ ایک بڑے تاریخی اور دینی مشن پر کام کررہے ہیں" اور گریٹر اسرائيل کے نظریئے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو فلسطینی ریاست کے علاوہ اردن اور مصر کی سرزمین پر بھی مشتمل ہے۔