اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ: اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں صحافیوں کو قتل کر رہا ہے
10
M.U.H
14/08/2025
تہران:فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے سوشل نیٹ ورک X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے جرائم کی خبروں کی کوریج کو روکنے کے لیے اکتوبر 2023 سے غزہ میں "جان بوجھ کر" 200 فلسطینی صحافیوں کو قتل کرچکی ہے۔
فرانسسکا البانیز نے بعض میڈیا اداروں کی خاموشی پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ شرم آتی ہے اس میڈیا پر جو سچائی، یکجہتی اور صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے میدان میں کھڑے ہونے کے بجائے خاموش رہتا ہے۔
پیغام میں ایماندارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کے غزہ میں فوری اور غیر مشروط داخلے کا مطالبہ کیا گیا ہے