ہم نے اسرائیلی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل کیساتھ نشانہ بنایا ہے، یمن کا اعلان
24
M.U.H
01/09/2025
یمن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لائبیریا کے پرچم کے حامل ایک اسرائیلی آئل ٹینکر اسکارلیٹ رے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت یہ بحری جہاز سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے قریب بحیرہ احمر میں موجود تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے بحیرہ احمر کے سواحل کے قریب موجود ایک اسرائیلی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
ادھر چند گھنٹے قبل ہی برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبری نے بھی مذکورہ آئل ٹینکر کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ اُس نے ینبع کے جنوب مغرب میں اپنے قریب ہونے والے ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ علاوہ ازیں برٹش میری ٹائم آپریشنز آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اُسے اطلاع ملی ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کے قریب دھماکہ ہوا ہے اور کوئی نامعلوم شے، اس بحری جہاز کے قریب آ گری ہے۔