امید ہے کہ ایک دن اسرائیلی حکام کو سلاخوں کے پیچھے دیکھا جائے: اقوام متحدہ کی سینیئر انسپیکٹر ناوی پلّئی
15
M.U.H
19/09/2025
تہران: اقوام متحدہ کی سینیئر انسپیکٹر ناوی پلّئی نے کہا کہ غزہ اور روانڈا میں نسل کشی میں بہت سی مشابہتیں پائی جاتی ہیں اور امید ہے کہ ایک دن اسرائیلی حکام کو سلاخوں کے پیچھے دیکھا جائے۔
ناوی پلّئی نے جو 1994 میں روانڈا کی نسل کشی کے سلسلے میں عالمی فوجداری کی عدالت کی جج تھیں کہا ہے کہ انصاف کو جاری کرنے کی رفتار بہت کم ہے۔
انہوں نے فرانس کی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کی اپرتھائیڈ مخالف تحریک کے لیڈر نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ " جب تک کوئی کام مکمل نہیں ہوتا، تب تک ناممکن نظر آتا ہے۔"
ناوی پلّئی نے صیہونی حکام کے تعاقب کے سلسلے میں زور دیکر کہا کہ مستقبل میں گرفتاریاں اور عدالتی کارروائیاں ہونے کا امکان ناممکن نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ناوی پلّئی کی تحقیقاتی کمیشن نے منگل کے روز باضابطہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں صیہونی حکومت کے انکار کے باوجود اس بات کو ٹھوس انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ "غزہ میں اس وقت نسل کشی کا ارتکاب کیا جا رہا ہے"۔
اس تنظیم کے محققین نے صاف الفاظ میں صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ، وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآف گالانٹ کو غزہ میں نسل کشی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔